فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر
Posted on April 28, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Farrukh Habib
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔
فواد چوہدری نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت بنائے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ فرخ حبیب کل وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ فرخ حبیب عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com