عبدالعلیم خان اورفرخ جاوید مون نے گذشتہ روز رہنماء پاکستان تحریک انصاف چکوال و ماہر تعلیم راجہ یاسر سرفراز سے ملاقات کی

چکوال :پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے گذشتہ روز رہنماء پاکستان تحریک انصاف چکوال و ماہر تعلیم راجہ یاسر سرفراز سے ملاقات کی ملاقات کے دوران تعلیمی حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے راجہ یاسر سرفاز کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کر سکتا.

تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی یافتہ دنیاکے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے اس لیے ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کے دیگر مسائل کے ساتھ تعلیم پر خصو صی توجہ دیں،انہوں نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے صوبہ خیبر پختوانخواہ میںتعلیم میں انقلاب لانے کی مہم پڑھو اور زندگی بدلو کا آغاز کر دیا ہے، صوبہ میں امیر اور غریب بچوں کا فرق کو ختم کیا جائے گااور تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے میں یک نصابی تعلیم سے غریب مزدور کا بچہ بھی اہم عہدوں پر فائز ہو سکے گا، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں اس قسم کی انقلابی تبدیلیاں ہی ملک اور قوم کو خوشحالی کیطرف گامزن کر سکتا ہے۔اس موقعہ پر راجہ یاسر سرفراز خان کے ہمرا ہ راجہ عثمان ہارون، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چکوال کے صدر چوہدری احسن زاہد بھی موجود تھے۔