لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف کالم نگار اور نوجوان تجزیہ کار فرخ شہباز وڑائچ مسلسل تیسری مرتبہ کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی ) کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔
فرخ شہباز وڑائچ پی ایف یو سی کے تاسیسی اراکین میں سے ہیں جو کہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ قلمکاروں کی اس تنظیم کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔
فرخ شہباز وڑائچ مختلف صحافتی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور بیشتر ٹی وی ٹاک و مارننگ شوز میں اپنے تجزیات کے ذریعے ملکی مسائل کا احاطہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مختلف سیاسی جماعتوں اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فرخ شہباز وڑائچ کو مسلسل تیسری مرتبہ پی ایف یو سی کا بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو جہاں قلم و قرطاس کے ذریعے نہ صرف قارئین کی ذہنی آبیاری کیلئے استعمال کریں گے بلکہ اپنے تجزیات کے ذریعے ناظرین اور سیاسی حلقوں کو بھی ملکی مسائل کے حل کے ضمن میں بہتر راہنمائی دیں گے۔