لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر اور باپ سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ فرزانہ کے باپ، سابق شوہر، دو بھائیوں اور ایک کزن پرفرد جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 7 جولائی کو گواہوں کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرزانہ کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا وزیر اعظم کے نوٹس پر مقتولہ کے قتل کے الزام پر پانچوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔