فرزانہ قتل کیس؛ مقتولہ کا باپ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے باپ کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ لاہور پولیس نے فرزانہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے باپ محمد عظیم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اس کے علاوہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جانا ہے اس لئے عدالت ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کرے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزم کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ فرزانہ کو چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے پر اس کے باپ اور بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے پر اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔