ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کہتی ہیں کہ فیشن اور اسٹائل میں آج تک کسی کی نقل نہیں کی اور نہ کسی کے پیچھے بھاگتی ہوں۔
میں اکثر وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے، لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی۔
ایک کمپنی کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیشن کے انتخاب میں میرا انداز دوسروں سے مختلف ہے مجھے اس معاملے میں دوسروں کی تقلیدکرنا اچھا نہیں لگتا۔
انھوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ملبوسات اور فیشن کے دیگر معاملات میں اپنی پسند کو ترجیح دیں۔