ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے چھٹیحصے کا آخری ٹریلر آگیا ہے، فلم کی ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔ ایکشن فلم چوبیس مئی کو ریلیز ہوگی۔
فاسٹ اینڈ فیوریس کے اس حصے میں پہلے کی طرح کار ریس نہیں دکھائی گئی۔ گزشتہ پانچ فلموں میں کار ریس جیتنے والے یہ ڈرائیورامیر ہوگئے ہیں اور نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
مشکل یہ ہے کہ ماضی میں کئے گئے جرائم کا ریکارڈ ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ ایسے میں حکومت انہیں ایک جرائم پیشہ تنظیم کوختم کرنے کے بدلے معافی کی پیشکش کرتی ہے۔ جسٹن لین کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔