فاسٹ اینڈفیوریئس کے پال واکر کی کار کو حادثے کی وجہ غیرمحتاط ڈرائیونگ

Paul Walker

Paul Walker

نیویارک (جیوڈیسک) نت نئی گاڑیوں سے اسٹریٹ ریسنگ کے جوہر دکھانے والے ،فاسٹ اینڈ فیوریس کے ہیرو پال واکر کی کار حادثے میں ہلاکت کی تفتیشی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ تقریبا چار ماہ بعد کیلی فورنیا پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔

پال واکر کی اسپورٹس کارتیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرا ئی،اس وقت ان کی گاڑی کی رفتار 129 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی،جب یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت پال واکر کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا کام تکمیلی مراحل میں تھا،جو اپریل 2015 میں ریلیز ہوگی۔ ہالی وڈ مووی فاسٹ اینڈ فیوریس میں برائن او کونر کا کردارنبھا کر دلوں میں گھر کرنے والے پال واکر نے ٹیلی ویژن شو سے کیریئر کی شروعات کیں۔

tEig Below Into the Blue Joy Ride سمیت متعدد فلموں میں کام کیا، لیکن انہیں اصل شہرت اسٹریٹ ریسنگ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز سے ملی۔ گزشتہ سال 30 نومبر کو پال واکر فناک کار حادثے کا شکار ہو کر اپنے چاہنے والوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔