لاہور (جیوڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اچھی خبر مل ہی گئی، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شامل محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔
گرین شرٹس کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے اخبار کیمطابق محمد عامر نے اپنے جرم کی سزا بھگت لی جس وجہ سے انہیں ویزہ جاری کر دیا گیا۔
وہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں، انہیں سپاٹ فکسنگ کیس میں جیل کاٹنے کے باعث کیویز کے دیس کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات درپیش تھیں۔ گزشتہ روز پی سی بی نے فاسٹ باؤلر کے ویزے کی درخواست بھی دائر کی تھی مداح 2010 کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر ان ایکشن دیکھ سکیں گے۔