لاہور (جیوڈیسک) لاہور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگت کر اعتراف جرم کرنیوالے فاسٹ بولر محمد آصف نے تحریری معافی نامہ پی سی بی کو جمع کروا دیا۔ محمد آصف نے لاہور میں پی سی بی ویجلنس حکام سے ملاقات کی اور بورڈ کو تحریری معافی نامہ جمع کروایا ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر اور سلمان بٹ تینوں ٹیم کی ضروت ہیں۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ محمد عامر کو بھی جلد ٹیم میں واپس آنا چاہے۔ محمد آصف نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے عبوری چیرمین نجم سیٹھی سے ملاقات بھی کی ہے۔ فاسٹ بولر لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم میں سزا بھگت چکے ہیں۔