فاسٹ بالر عمر گل نے گھٹنے کے آپریشن کے بعد ٹریننگ شروع کر دی

Umar Gul

Umar Gul

لاہور (جیوڈیسک) فاسٹ بالر عمر گل نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیئے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عمر گل چھ ہفتے تک فٹ ہوسکتے ہیں۔فاسٹ بالر عمر گل دورہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کے دوران دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد آسٹریلیا میں ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا۔

پی سی بی کے میڈیکل آفیسر سے مکمل چیک اپ فاسٹ بولر نے ہلکی پھلکی رننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ عمر گل کا گھٹنہ پہلے سے کافی بہتر ہے دونوں گھٹنوں میں اب خاص فرق نہیں ہے۔جب کہ عمر گل کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کو بہت مس کر رہا ہوں وہ جلد ایکشن میں دکھائی دینے کیلئے پر عزم ہیں۔