روزہ کولسٹرول کم کرنے میں معاون ، ذیابیطس روکتا ہے : تحقیق

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) روزہ صرف مسلمان نہیں رکھتے بلکہ یہ دنیا کا قدیم ترین رواج رہا ہے جس کا تصور تقریباً ہر مذہب میں ملتا ہے۔ اسلام سے لے کر بدھ مت اور ہندو مت اپنے پیروکاروں کو باقاعدگی سے طویل فاقے کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔

محقیقین کو معلوم ہوا ہے کہ دو روز کسی قسم کی خوراک نہ لینے کے دورانیہ میں پری ذیا بیطس یا ذیا بیطس کے مرض سے قریب افراد میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوئی۔

امریکی تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ روزوں کے فوائد پر کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں جسم کے اس حیاتیاتی عمل کی شناخت کی گئی ہے جو چربی کے خلیات میں سے خراب کولیسٹرول کو جلا کر توانائی میں تحلیل کرتا ہے، اس طرح فاقہ کی ڈائیٹ ذیابیطس کے خطرے کے عوامل کے خلاف لڑنے میں مدد کر سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ جب خوراک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے 10 سے 12 گھنٹے کے روزے کے بعد جسم اپنی توانائی کی ضرورت پورا کرنے کے لیے جسمانی نظام کے اندر موجود توانائی کے دیگر ذرائع کی صفائی کا عمل شروع کر دیتا ہے۔

تو جسمانی چربی میں موجود ایل ڈی ایل کولیسٹرول جسے خراب کولیسٹرول کہا جاتا ہے اسے جلا کر توانائی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ صحت مند لوگوں میں روزے کے فوائد کا مطالعہ کیا گیا تو دیکھا گیا۔

کہ دن کے 24 گھنٹوں میں ایک وقت کولیسٹرول کی سطح بلند ہوئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ صحت کے لیے فوائد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو کتنا طویل اور کتنے عرصے تک روزہ رکھنا چاہیے ، یہ ایک اضافی سوال ہے فی الحال ہمارا تجزیہ ابتدائی مراحل میں ہے۔