نیویارک(جیوڈیسک)کار ریس پر ہالی وڈ میں بنائی گئی مشہور فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے چھٹے حصے کا آخری ٹریلر آ گیا ہے،فلم کی ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو گئی،ایکشن فلم چوبیس مئی کو ریلیز ہو گی۔
فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے نئے حصے میں کار ریس نہیں دکھائی گئی کیونکہ گزشتہ پانچ فلموں میں کار ریس جیتنے والے یہ ڈرائیور امیر ہو گئے ہیں اور نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن جرائم کا پہلا ریکارڈ ان کی راہ میں رکاوٹ بنا ہے۔
ایسے میں انہیں ایک جرائم پیشہ تنظیم کو ختم کرنے کے بدلے معافی کی پیشکش ہوتی ہے۔فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔