تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، نوجوان جاں بحق

Dead Body

Dead Body

راولپنڈی (جیوڈیسک) واقعات کے مطابق نوجوان طاہر خان اپنے موٹر سائیکل آر آئی 7235 پر شہید چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔

جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو راستے میں دم توڑ گیا،نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔