روزہ شوگر سے بچائو میں معاون ثابت ہوسکتا ہے: امریکی طبی ماہرین

Medical Experts

Medical Experts

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی طبی ماہرین نے روزہ رکھنے کو ذیابیطس سے بچائو میں معاون قرار دیدیا۔ امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق روزہ رکھنا انسانی جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح نہ صرف کنٹرول ہوتی ہے بلکہ اس سے جسم میں شکر کی سطح بھی برقرار رہتی ہے۔