ولنگٹن (جیوڈیسک) قومی کپتان مصباح الحق نے پہلے ایک روزہ میچ میں ہار کا ذمہ دار تیز وکٹ کو قرار دے دیا، کپتان کہتے ہیں کہ پہلا اوور ٹیم کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہار پر پاکستان کرکٹ کے قائد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے لیے پہلا اوور ڈرائونا خواب ثابت ہوا جس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ مصباح کے مطابق بلے بازوں کو ہدف کے لیے 70، 80 رنز زیادہ سکور کرنا چاہئے تھا۔ مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی بیٹنگ اور باؤلنگ کو خوب سراہا۔
کپتان کا کہنا ہے کہ آفریدی فارم میں واپس آچکے ہیں تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3 فروری کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلا جائے گا۔