تحریر : شاہ بانو میر روزہ اسلام کے بنیادی فرائض میں سے ایک فرض ہے ٬حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر ہے کلمہ شہادت ٌ اشھد ان لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ نماز قائم کرنا زکوة ادا کرنا حج رمضان کے روزے رکھنا ٬ (اسے بخاری نے روایت کیا) حضرت ابو ھریرہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔
عرض کیا “” مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جسے کرنے سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی عبادت کر اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر فرض نماز قائم کر فرض زکوة ادا کر رمضان المبارک کے روزے رکھ اُس نے کہا اللہ کی قسم !! میں اِس سے زیادہ کچھ نہ کروں گا جب وہ آدمی واپس ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جسے جنتی آدمی دیکھنا ہو وہ اِسے دیکھ لے اسے بخاری نے روایت کیا۔