کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش ، پھل ، سبزیاں سستے بازار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ماہ صیام میں روزے داروں کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
دکاندار ان دنوں میں اپنا منافع کم رکھیں۔ یہ بات صدر انجمن تاجران کروڑ طارق پہاڑ نے گزشتہ روز اے سی کروڑ تنویر یزدان خان سے ملاقا ت میں دکانداروں کی جانب سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اے سی کروڑ نے کہا کہ انجمن تاجران کے تعاون سے روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش ، پھل ، سبزیاں سستے بازار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔
رمضان بازاروں میں خریداروں کیلئے میڈیکل کیمپ سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، رانا محمد آصف ، محمد حسن طارق و دیگر موجود تھے۔