موٹے بچے جوانی ہی میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں : تحقیق

Fat, Children

Fat, Children

برلن (جیوڈیسک) فربہ بچوں کے دل کے حجم کے معائنے پر معلوم ہوا کہ فربہ بچوں کے دل کا حجم ان بچوں سے بہت ملتا جلتا تھا جو لوکیمیا (خون کا کینسر) کے مرض میں مبتلا تھے اور کیمو تھراپی کے عمل سے گزر رہے تھے۔

تحقیق کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بچوں میں یہ رجحان بہت چھوٹی عمر سے پایا جاتا ہو۔ موٹے بچوں کے دل اپنے ہم عصر ساتھیوں کی نسبت حجم میں بڑے تھے جس کے باعث دل کی طرف سے جسم کو خون کی ترسیل میں مشکلات درپیش تھیں۔ دوسری طرف ، جب ان بچوں کا بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا۔

تو موٹاپے کی طرف مائل بچوں کا بلڈ پریشر دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ تھا۔ ماہرین کے نزدیک یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ موٹے بچوں کے جسم میں کولیسٹرول کی شرح بھی دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ تھی۔

والدین کو چاہیئے کہ نہ صرف چھوٹی عمر سے ہی بچوں کی خوراک پر توجہ دیں ، بلکہ انہیں ورزش کا عادی بھی بنائیں ، تاکہ بچے اوائل عمر سے ہی صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر بیماریوں سے دور رہ سکیں۔