موٹے سے دبلا ہونا آسان کام نہیں، سوناکشی سنہا

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ دبلا ہونا آسان کام نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موٹے سے دبلا ہونا مشکل ترین کام ہے۔

وہ خود اس مرحلہ سے گزری ہیں اس لیے جانتی ہیں کہ انھیں جم جانے سے سخت نفرت تھی لیکن دبلا ہونے کے لیے انھوں نے جم کا معمول بنایا اور باقاعدگی سے جم جانے لگیں اس کے انھیں مثبت نتائج حاصل ہوئے جو وہ چاہتی تھیں یہ ان کے پختہ عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے وہ جس چیز کا ذہن بنا لیں وہ کام ضرور کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ انھیں انڈسٹری اور مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا متعدد بار نشانہ بنایا وہ خوش ہیں کہ ان کے طعنوں سے جان چھوٹ گئی ہے وہ دبلی ہو کر پہلے سے زیادہ پر اعتماد اور خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور مداحوں کو بہترین اداکاری سے محظوظ کرتی رہیں گی۔