فاٹا کمیٹی پر جھگڑا تھا، مذاکرات سے حل کر لیا، فضل الرحمان

Fazl-ur-Rehman

Fazl-ur-Rehman

پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں “کچھ دو اور کچھ لو” کے تحت فیصلے ہوتے ہیں، قبائل کو قومی دھارے میں لانے کی سمری پر سب کا اتفاق ہے، قبائلی عوام سے وسیع تر مشاورت کے بعد فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پشاور میں جمعیت کے وکلاء کنونشن سےخطاب میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق نئی سمری سے انہوں نے اتفاق کیا ہے، کابینہ کے اگلے اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

مولانا کہتے ہیں کہ کچھ ان کا بھی لحاظ رکھا گیا اور کچھ انہوں نے لحاظ رکھا، جمہوریت میں “کچھ دو اورکچھ لو”کا فارمولہ چلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے وسیع تر مشاورت کے بعد فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں میں ملک کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے کے مخالف عناصر موجود ہیں، حکمران اور افسر شاہی قرآن و سنت کے قوانین نافذ کرنا نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے دہشت گردوں کی نظریاتی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔