ڈیرہ اسماعیل خان(جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آمرانہ قوتیں بے امنی کی آگ کو پاکستان کی جانب کھینچ لائیں،جے یو آئی پاکستان، عوام اور فوج کو بے امنی کے حالات سے نکالنا چاہتی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان ہے۔ ان کا کہناتھا کہ فاٹا میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔
جس میں گورنر خیبر پختونخوا اور ایوان صدر ملوث ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کوتبدیل اور سازشی قوتوں کا خاتمہ کیا جائے، دوسری صورت میں الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوگا۔