پشاور (جیوڈیسک) فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے خاتون ڈاکٹر کو ایجنسی سرجن تعینات کر دیا گیا اور لیڈی ڈاکٹر معین بیگم نے ایجنسی سرجن کرم ایجنسی کی حیثیت سے چارج سنھبال لیا۔فاٹا سیکریٹریٹ اور محکمہ صحت نے پاراچنار سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹرمعین بیگم کو ایجنسی سرجن کرم ایجنسی تعینات کر دیا ہے۔
جبکہ ڈاکٹر معین بیگم نے اپنے عہدے کاچارج بھی سنبھال لیا ہے۔ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بارکسی خاتون ڈاکٹر کو ایجنسی سرجن کی پوسٹ پرتعینات کیا گیا ہے اور اس سے قبل انھوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں سینئر وومن میڈیکل آفیسر۔
شیخ زاہد اسپتال لاہور میں ڈی ایم ایس اورایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار میں گائنی اسپشلسٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں۔ ڈاکٹر معین بیگم نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ حکومت اور محکمہ صحت نے اس پر جو اعتماد کیا ہے انشا اللہ وہ اس پر پورا اتریں گی۔