پشاور (جیوڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ فاٹا انتظامی طور پر کمزور ہو چکا ہے۔ دہشتگردی کے باعث فاٹا کے بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے، قبائلی علاقوں کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے اور ریاست سے رشتہ مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
قبائلی علاقوں میں اصلاحات سے متعلق فاٹا ریفارمز کمیشن کا اجلاس گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سول، ریٹائرڈ فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کا کہنا تھا کہ فاٹا انتظامی طور پر کمزور ہو چکا ہے۔ دہشتگردی نے قبائلی علاقہ جات کو بہت متاثر کیا۔ فاٹا کے بیس لاکھ لوگ دہشتگردی کے باعث بے گھر ہو گئے۔قبائلی علاقے کی عوام کا ریاست کے ساتھ رشتہ کمزور ہو رہا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے اور ریاست سے رشتہ مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سردار مہتاب نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیشن کی تجاویز فاٹا میں تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا۔