فاٹا اراکین کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی فرمان واپس لینے کا مطالبہ

Gazi Gulab Jamal

Gazi Gulab Jamal

اسلام آباد (جیوڈیسک) غازی گلاب جمال کی سربراہی میں فاٹا کے چھ ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن صفدر اور امیر مقام سے کے پی کے ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں فاٹا ارکان نے صدارتی آرڈیننس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن کی رات ہی صدارتی فرمان جاری کیوں کیا اور صدراتی فرمان جاری کرنے سے پہلے اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

کے پی کے ہاوٴس میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے فاٹا ارکان نے کہا کہ حکومت نے صدارتی فرمان جاری کرا کر سینیٹ انتخابات کو متنازع بنا دیا ہے۔