فاٹا میں آپریشن امید کی کرن ہے، سابق امریکی جنرل جان ایلن

General John Allen

General John Allen

نیویارک (جیوڈیسک) افغانستان میں اتحادی فوج کے سابق کمانڈر امریکی جنرل ریٹائرڈ جان ایلن نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو امید کی کرن قرار دیا ہے

کولو راڈو میں ایسپِن aspen سیکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عام طور پر پاکستان کو وہ کریڈٹ نہیں دیا جاتا جس کا وہ مستحق ہے ۔ پاکستان کی خدمات شکایات کے شور میں دب کر رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں گذشتہ تین سال کے دوران پاکستان کو جتنا جانی نقصان اٹھانا پڑا وہ اتحادی فوج کو تیرہ سال کے دوران ہونے والے نقصان سے زیادہ ہوگیا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ جان ایلن نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی میں پاکستان کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔