پشاور (جیوڈیسک) فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
انسدادپولیو مہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹر اختیار خان کے مطابق آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مہم میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے 3 زار 12ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔