اسلام آباد (جیوڈیسک) فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈر پرالیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔رات گئے آنے والے آرڈر کے باعث الیکشن کمیشن نےفاٹا کےسینیٹ الیکشن کاعمل روک دیا۔ فاٹا کے الیکشن رات گئے جاری کیے گئے صدار تی حکم نامے کے باعث روکے گئے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہاہے کہ نئے ایس آر او سے متعلق ابہام دور کرنے کے بعد پولنگ کرائی جائے گی۔ فاٹا سے متعلق صدارتی حکم نامے پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے مانگی ہے۔ صدارتی حکم نامے کے تحت فاٹا ارکان کو چار کے بجائے ایک امیدوار کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔