اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو ضم کرنے کی قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا پیپلز پارٹی اس سے بھی آگے جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف زرداری نے خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں فوری ضم کیا جائے گا۔
فاٹا کے حقوق پر پیپلز پارٹی کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلز پارٹی کی ہی سوچ ہے۔