پشاور (شاہ محمود خان مومند) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کرم ایجنسی کابینہ تشکیل دی گئی۔ زاہد شاہ زید صدر جبکہ سید راہی جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کرم ایجنسی کا ایک اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن عیسیٰ خان منعقد ہوا۔
اجلاس میں کرم ایجنسی کے لیے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انتخابات ہوئے۔ جس میں زاہد شاہ زید صدر جبکہ سید راہی جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ جبکہ شفیق ہمدرد کو نائب صدر، عطاء الرحمان کو سینئرنائب صدر،اسامہ شاور کو جائنٹ سیکرٹری، زینت خان کو فنانس سیکرٹری، ساجد خان کو پریس سیکرٹری، ضابط خان کو سوشل آرگنائزر، محمد بلال خان کو ٹرانسپورٹ سیکرٹری، نعمت الرحمان کو بلڈ سیکرٹری اور رسول جان کو ترجمان کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔
اجلاس سے مرکزی صدر فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن عیسیٰ خان نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور ان سے فاٹا سٹوڈنٹس کی بہتری اور فلاح کے لیے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔ اجلاس سے کرم ایجنسی کے نو منتخب صدر زاہد شاہ زید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام صرف اور صرف مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، جہاں بھی فاٹا کے طلبہ کو مسائل کا سامنا ہو ہم وہاں حاضر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے طلبہ جنگ اور آپریشن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، اس لیے ہم ان کے حوصلہ آفزائی اور رہنمائی کے لیے میدان میں آئے ہیں اور آج ہزاروں کی تعداد میں فاٹا کے طلبہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء کے حقوق کی واحد فعال اورعلمبردار تنظیم ہے اور طلباء فاتاسٹوڈنٹس فیڈریشن سے مطمئن ہیں اور اس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول، طلباء کے حقوق کا تحفظ اور مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے ساتھ محبت کے سوچ د فکر کو پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے صدارت کا عہدہ ملنے پر اور طلبہ کے اس پر اعتماد کرنے پر تمام طلبہ کا شکریہ آدا کیا اور کہا۔