فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کو علم کی اہمیت کا احساس ہے، اے پی اے عرفان اللہ

Opening

Opening

کرم ایجنسی (ساجد خان) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کو علم کی اہمیت کا احساس ہے، بہت جلد علاقہ امن کے ساتھ ساتھ علم کی روشنی سے بھی منور ہو گا، آمن اور تعلیم کے لیے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار اے پی اے عرفان اللہ نے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کے موقع پر کیا۔فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سنٹرل کرم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 80 ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عرفان اللہ خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کرم ایجنسی کے صدر زاہد شاہ زید کے کے علاوہ سیاسی اور سماجی تنظیموںکے نمائندوں اور کثیرتعداد میںطلباء و کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عرفان اللہ خان نے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں کو علم کی اہمیت کا احساس ہے اس لیے تو علاقے میں آمن اور تعلیم کے لیے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نوجوانوں میں یہ لگن اور کوشش قائم تھی تو بہت جلد علاقہ امن کے ساتھ ساتھ علم کی روشنی سے بھی منور ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کرم ایجنسی کے صدر زاہد شاہ زید نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے کے لوگوں میں علم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ علم حاصل کرکے ہی ایک بہترین معاشرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں فاٹا کے طلباء کے سہولتوں اور ان کے حقوق کے لیے کوششوں میںمصروف ہیں، اب ایجنسیوں میں کیبنٹ بنا کر اپنے اپنے علاقے میں بھی ان کی بہتر رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد فاٹا امن کے ساتھ ساتھ علم کی روشنی سے بھی منور ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 80ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ستین دانش اور ینگ آل رائونڈر کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ آل راؤنڈر نے ستین دانش کو 2وکٹس سے شکست دے دی۔ستین دانش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 120رنز بنائے ۔ ناصر خان کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 36رنز بنانے کے ساتھ ساتھ وکٹس بھی حاصل کیے۔اہلیان علاقہ نے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کوششوں کو سراہا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔