فتح جنگ (جیوڈیسک) ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ میں پانچ افراد شہید ہو گئے۔ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح جنگ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ، حملہ میں 2 افسران اور 3 شہری شہید ہوئے، شہید ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل زاہد شاہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشد شامل ہیں۔ آر پی او اختر عمر حیات لالیکا بات چیت میں بتایا کہ دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے،ابتدائی تفتیش جاری ہے۔