فتح پور کو میونسپل کمیٹی نہ بنانا بہت بڑی زیادتی اور اس علاقہ کی عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔ الطاف حسین
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین نے کہا ہے کہ فتح پور کو میونسپل کمیٹی نہ بنانا بہت بڑی زیادتی اور اس علاقہ کی عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔ پہلے بھی کچھ لوگوں نے ٹراما سنٹر شفٹ کروا کر ایسا کیا جو کہ فتح پور کے عوام کے زبردست احتجاج پر واپس لانا پڑا۔ اب بھی فتح پور کی عوام کو جاگنا ہو گا وگرنہ بغل میں چھری رکھنے والے فتح پور کے غیور عوام کبھی برداشت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کو میونسپل کمیٹی کا درجہ نہ دینے کی مثالیں فتح پور کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دی جا رہی ہیں۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ فتح پور کا معاملہ الگ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com