فتح پور (نمائندہ خصوصی) بائی پاس کروڑ روڑ پر آئے روز حادثات رونما ہونے لگے، بائی پاس پر چوک تعمیر کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار آٹو ڈیلر ایسوسی ایشن فتح پور کے صدر و سابق انجمن تاجران چوہدری محمد حمید نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بائی پاس کروڑروڑ پر چاروں اطراف سے گاڑیوں کی آمدو رفت کاسلسلہ جاری ہے ،بائی پاس پر چوک نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہور ہے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ضلعی انتظامیہ بائی پاس کروڑ روڑ پر چوک کی تعمیر کر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے احتجاج کو عوام مسترد کر چکی ہے ، اقتدار کا خواب دیکھنے والے کھبی وزارت عظمیٰ پر فائز نہیں ہو سکتے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد بوٹا شہزاد ، احمد بشیر ، میاں خالد نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کی سیاست کو بخوبی سمجھ چکی ہے ، عمران خان وزرات عظمیٰ کے لئے عوام کو دھرنوں ،تحریکیوں کے نام پر استعمال کر رہے ہیں ،آئندہ بھی ان کی حکومت کے خلاف تحریک وزارت عظمیٰ کے حصول کے لئے ہے ، عوام ان کی دھوکہ دہی کی سیاست کو ترک کر کے ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے ، جو میاں برادران کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ممکن ہے ، انشاء اللہ میاں برادران ہی ملک کو ترقی کی منازل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) زہریلا ونڈا کھانے سے جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ ، محکمہ لائیوسٹاک اور پولیس اپنے اپنے پیٹی بھائی کے بھائی کو بچانے کے لئے سرگرم، متاثرہ شخص قانونی کاروائی کے لئے تھانہ میں چکر لگانے پر مجبور ، ایس ایچ او اورمتعلقہ تفتیشی اس معاملہ پر انکوائری کے بہانہ سے غائب ، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گائوں چک نمبر 289ٹی ڈی اے میں غریب اور محنتی مزدوری کر کے لوگوں سے جانور لے کر پال رہا تھا ، اس نے قریبی چک نمبر 288ٹی ڈی اے کے دکاندار عظمت سیان سے ونڈہ خرید کیا اور جانوروں کو کھلا یا ،جس سے اس کی تین گائیں اور ایک بچھڑی ہلاک ہوگئی اور دیگر چار جانوروں کی حالت بھی خراب ہے ، میڈیا پر خبر نشر ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈپٹی ڈی ایل اوکروڑ کی سربراہی میں ہلاک ہونے والے جانوروں کاپوسٹ پورٹم اور جانوروں کو کھلایا جانے والے ونڈہ کے نمونہ جات لئے اور محکمانہ کاروائی کے لئے ایس ایچ او تھانہ فتح پور کو درخواست گزار ی ،24گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ فتح پور ،تفتیشی افسر اور تھانہ محرر نے سیمپل لینے سے انکار کر دیا ، متاثرہ شخص ڈاکٹ حاصل کرنے کے بعد 24گھنٹے سے زائد وقت سے اپنی قانونی کاروائی کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، مبینہ ذرائع کے مطابق ونڈہ فروخت کنندہ عظمت سیا ن کا بھائی اعظم سیان سپیشل برانچ پولیس میں ملازم جو علاقہ میں اپنے آپ کو اے ایس آئی اور محکمانہ طور پر حوالدار کے عہدہ پر تعینات ہے ، اس کا بھائی ہے ، محکمہ سپیشل برانچ کے ذرائع کے مطابق حوالدار اعظم سیان با اثر ہونے اور غیر قانونی کاموں میں ملوث اور با اثر شخصیات کی سپورٹ ہونے پر ڈیوٹی سے بری الزمہ ہے ، اہل علاقہ اور پولیس ذرائع کے مطابق وہ ملازم ہے لیکن ڈیوٹی کی بجائے دیگر امور میں مصروف رہتا ہے ،اس کی پشت پناہی با اثر شخصیات کرتی ہیں، تھانہ فتح پور میں محرر ان کے ساتھی ہیں اور ان کی وجہ سے اپنے پیٹی بھائی کے بھائی کوبچانے کے لئے متاثرہ شخص کی کاروائی پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے ، زہریلا ونڈہ فروخت کنندہ دکاندار اور اس کے پولیس ملازم بھائی نے علاقہ میں پنچایت کے ذریعے بھی متاثرہ فریق کی داد رسی او ر اس کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں کیں، جس میں اہل علاقہ کو مدعو کر کے منحرف ہوگئے ، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈی ایل محمد رضوان نے رابطہ پر اپنی مصروفیات ہونے پر انچارج فتح پور ڈاکٹر محمد ریاض سے رابطہ کرنے کو کہا ،ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او اورتفتیشی کسی میٹنگ میں مصروف ہیں اس وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ،مبینہ ذرائع کے مطابق ونڈہ فروخت کرنے والوں کو ای ڈی او زراعت کی بھی پشت پناہی حاصل ہے ، ان کے ساتھ قریبی رشتہ داری بھی اس متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے ،مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر مقامی پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے متاثرہ غریب شخص کو انصاف نہ فراہم کیا تو ایم ایم روڑ کوبلاک کر کے بھرپور احتجاج کریں گے، ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی ان کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔