فتح پور کی خبریں 15/1/2017

Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (نیوز رپورٹر) شاہی ڈگر روڑ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ضلع انتظامیہ سے روڑ کو مرمت کرنے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ایم ایم روڑ سے گل چوک تک شاہی ڈگر روڑ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، روڑ پر گہرے کھڈے بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس روڑز سے گزرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے، گزرنے والی گاڑیاں بھی کھٹارا ہونے لگی ہیں، مقامی لوگوں ملک بلال کھو کھر ، ملک قیصر کھوکھر نے ضلعی چیئرمین ملک عمر علی اولکھ سے روڑز کو مرمت کروانے کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (نیوز رپورٹر) یونین کونسل 112ایم ایل میں ڈسپنسری محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم، ڈاکٹر سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مقامی لوگوں کا اعلیٰ حکام سے مطا لبہ ، تفصیل کے مطابق یونین کونسل 112ایم ایل کے چک نمبر 113ایم ایل میں سابق صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ کے دور میں ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ، 5سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ڈاکٹر کی حاضری ممکن نہ ہو سکی ، اور نہ ہی ابھی اس ڈسپنسری پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ، ڈاکٹر کی عدم حاضری کے باعث مقامی لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، اور بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی کمی بھی مقامی لوگوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، مقامی لوگوں چوہدری طاہر جٹ، چوہدری اقبال ،محمد شبیر و دیگر نے اعلیٰ حکام سے ڈسپنسری میں سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (نیوز رپورٹر ) ایم ایم روڑسمیت شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کا گزرنا محال ، چیئر مین میونسپل کمیٹی فتح پور سے ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ ، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی فتح پور میں ایم ایم روڑ، مین بازار ، غلہ منڈی بازار سمیت دیگر بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے اضافی دکانیں سجا رکھی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے ، تاج چوک کے گردونواح میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بھی عوام کے لئے مشکلات پید ا کر رہے ہیں، شہریوں نے چیئر مین میونسپل کمیٹی فتح پور چوہدری اظہار حسین کاہلوں سے ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،ضلعی چیئر مین ملک عمر علی اولکھ عوام کی توقعات سے بڑھ کر ترقیاتی کام کروائیں گے، ان خیالات کا اظہاررانا غلام مصطفی عرف بابو جنر ل کونسلر میونسپل کمیٹی فتح پور ، یونس جاوید چیمہ اور چوہدری امیر حسین گجر نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،جس کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنا یا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی چیئر مین ملک عمر علی اولکھ کا ویزن ضلع لیہ کی پسماندگی کا خاتمہ ہے ،انشاء اللہ ضلع لیہ میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر مثالی ضلع بنائیں گے۔

شاہد محمود نیوز رپورٹر فتح پور لیہ
13/01/2017
0606840446