فتح پور کی خبریں 12/12/2016

Layyah

Layyah

فتح پور (سٹی رپورٹر) ضلع لیہ میں جشن عید میلاد النبی ۖ تزک احتشام و مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور شہروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، محرابوں و قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ شہروں کے اہم چوکوں، چوراہوں پر خوب صورت بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور لیہ کروڑ ،چوبارہ ،کوٹ سلطان ،چوک اعظم ،فتح پور میں تقریبات منعقد ہوں گی۔مرکز ی تقریب میلاد گراونڈ لیہ میں ڈی سی او واجد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔تقریب میں پرچم کشائی ،قومی ترانہ اور سیرت النبی ۖ کے موضوع پر تقاریر ہوں گی ۔بعدازاں ٹی ڈی اے چوک پر فیتہ کاٹ کے جلوس کا افتتاح ہو گا۔جلوس اپنے راویتی راستوں سے ہوتا ہوا غوثیہ منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سبیلیںلگائی جائیں گی و شیرنیں تقسیم کی جائے گی ۔رات کو اہم سرکاری عمارات ،تجارتی مراکز پر چراغاں کیاجائے گا۔ ڈی سی او واجدعلی شاہ نے عید میلاد النبی ۖکی تمام تقریبات کو شایان وشان طریقہ سے منانے کے لیے موثر سیکورٹی ،صفائی کے بہترین انتظامات ،چراغاں کے انعامات کے لیے میلاد کمیٹی و سرکاری اداروں کے افسران پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مشترکہ طور پر تمام انتظامات کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور(سٹی رپورٹر) ضلع لیہ میں شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انسداد ملاوٹ مہم جاری ہے جس کے دوران سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب 18دوکان داروں کے خلاف مقدمات کا اندارج کرا دیا گیا ہے جن میں ای ڈی او زراعت و ڈائریکٹرفوڈ نے 8مقدمات ،ڈی ڈی او صحت لیہ 2مقدمات ،ڈی ڈی او صحت کروڑ نے 2مقدمے،ڈی ایم او نے 1،ٹی ایم او کروڑ نے 4جب کہ ڈی ایل او نے1مقدمہ درج کرایا ہے ۔مقدمات درج کرائے جانے والے دوکانداروں میں راشد علی، کھویا فیکٹر ی چوک اعظم ،محمد فرحان ،کاشف ٹریڈرز ،ظفر اقبال، ماشااللہ کریانہ 110ٹی ڈی اے کروڑ ،ناصر محمود چک نمبر 148ٹی ڈی اے،غلام مرتضی، نور حافظ کریانہ لالازار،محمد صدیق جٹ کریانہ لدھانہ،عابد حسین چک نمبر 111ٹی ڈی اے کروڑ ،محمد سلیم لیہ سٹی ،ظہور اقبال ،اقبال ہوٹل لالا زار،محمد طارق بھٹی،بھٹی فاسٹ فوڈزلیہ،نصیر احمد ،طیب کریانہ سٹور،امجد ،عاشر کریانہ سٹورکروڑ،عاصم ،ملک کریانہ سٹور،محمد اشرف ،اشرف کریانہ سٹورلیہ ،اللہ بخش ،میرانی سویٹ میاں بہادر موڑاور نجیب اللہ ،مغل سپر سٹور، میاں موڑ لیہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور (سٹی رپورٹر) میاں برادران نے ملک عمر علی اولکھ کو ضلع چیئر مین نامزد کر کے ان کی عوام کے ساتھ بے مثال محبت کا ثبوت دیا ہے ، انشاء اللہ ضلع لیہ میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہو گی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ(ن) حلقہ 263پی پی کے ایڈیشنل جنر ل سیکر ٹری ملک بلال کھو کھرنے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ملک عمر علی اولکھ کو بطور ضلعی چیئر مین نامزد کر نا ان کی عوامی خدمت کا منہ بو لتا ثبوت ہے ، ملک عمر علی اولکھ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے چھوٹے بھائی ہیں، اور سابق صوبائی وزیر کی حلقہ میں عوامی خدمات کا کوئی ثانی نہیں ہے ،بلدیاتی نظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،اور اپنے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے نقش قدم چلتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے، ملک عمر علی اولکھ بھی انشاء اللہ بطور چیئر مین منتخب ہو کر علاقہ میں تعمیرو ترقی میں نئی تاریخ رقم کریں گے،اس موقع پرملک قیصرکھو کھر ، ملک ارسلان ، ملک عباس کھو کھر ، ملک الطاف اولکھ سابق امیدوار برائے چیئر مین شاہ پور یونین کونسل، ملک نیاز اولکھ ، ملک اللہ بخش ڈمرا،الیاس سہو، حضر اولکھ ، اجمل کھو کھر ،ملک حسن کھو کھر ، اسامہ ،زیشان بلوچ ،ملک اقبال کھو کھر ،عباس ڈھل ، شاہد سہو ایڈووکیٹ سمیت دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فتح پور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اور عام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے تحت ہسپتالوں میںجدید طبی آلات کی فراہمی پنجاب حکومت کا مشن ہے جس کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ریفارم پروگرام پر عمل درآمد کے زریعے نہ صرف ہسپتالوںکی حالت زار میں بہتری آئی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے کیونکہ حکومت نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی ہے ۔یہ با ت انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ڈی سی او واجد علی شاہ ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ہمرا ہ تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی ،ان ڈور ،آپریشن تھیٹر ،آئی سی یو ،ڈائیلاسزسنٹر ،ای سی جی ،ایکسرے پلانٹ ،کلینکل لیب،سٹور ادوایات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔مریضو ں سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیاجس پر مریضوں نے ہسپتال سے تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔معائنہ کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال میں معیاری صفائی ،آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری آلات جراحی کی فراہمی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوے ڈی سی او واجد علی شاہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان کو شاباش دی اور اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوںکا جواب دیتے ہوے صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبے بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی ان کا مشن ہے جسے پورا کر نے کے لیے صوبے بھرمیں صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اُٹھاے جارہے ہیںاور میں نے ہمیشہ سرکاری ہسپتالوں سے ہی علاج کرایا ہے اور بہتر اقدامات کی بدولت عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہورہاہے۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں سٹی سکین مشین کی فوری فراہمی کا اعلان بھی کیا ۔ہسپتال آمد پرمسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

شاہد محمودفتح پور لیہ
11/12/2016
0606840446