فتح پور (نامہ نگار) پولیس تھانہ فتح پور کی کاروائی، عادی شراب فروش اور ہوائی فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ لاکر فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی، چالو بھٹی اور شراب اور ناجائز اسلحہ بر آمد، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مخبر نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ فوجی حفیظ احمد اور اسکا بیٹا نادر حفیظ سکنہ چک نمبر 231/TDA علیحدہ علیحدہ شراب کی بھٹی سے شراب کشید کر کے 300روپے فی شاپر شراب فروخت کر رہے ہیں ۔محمد اقبال سب انسپکٹرنے چھاپہ مار اتو نادر حفیظ اپنے پولٹری فارم کے قریب چالو بھٹی سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے قبضے سے 9لٹر شراب،60 لٹر لہن،گیس سلنڈراوردو ڈرم برآمد کر لئے ،ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا والد بھی شراب کشید کرکے فروخت کرتا ہے ،تو فیاض اے ایس آئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی جس نے موقع پر جا کر چھاپہ مارا تو فوجی حفیظ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اسکی چالو بھٹی 8لٹر شراب ،50 لٹر لہن پکڑی گئی پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔ ریسکیو QRFعطا میراں اے ایس آئی کی سربراہی میں گشت پر تھی کہ لاری اڈہ کی جانب فائرنگ کی آواز آئی تووہ فی الفور موقع پر پہنچے تو محمد ارشد عرف بوٹا مسلح رائفل سیون ایم ایم پایا گیا جو ہوائی فائرنگ کرکے اپنی رائفل خالی کر چکا تھا جسے پولیس نے رائفل اور استعمال شدہ کارتوسوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ مخبر کی اطلاع پر ایک پٹھان حنیف خان سکنہ لکی مروت صوبہ خیبر پختونخواہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ 40گولیاں اور 30 بور پسٹل بمعہ 44 گولیاں برآمد کر لیں ملزم صوبہ کے پی کے سے اسلحہ لا کر فتح پور سپلائی کرتا تھا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نامہ نگار) ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے اسلحہ پولیس اور متعلقہ چک کے نمبر دار کے ذریعے تھانہ فتح پور میں جمع کرا دیں، ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ فتح پور مہر عبدالقیوم جھا نگلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے ، ریسکیو QRF عطاء میراں اے ایس آئی نے ناجائز اسلحہ کی نشاندہی پر فوری طور پر ریڈ کر کے ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ استعمال کرنے والے افراد رضا کارانہ طور پر خود یا متعلقہ چک ہذا کے نمبر دار کے ذریعے ناجائز اسلحہ تھانہ فتح پور میں جمع کر ادیں ، اور ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی جائے وگرنہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نامہ نگار ) دفتر کو خود کش حملے سے اڑوا دوں گا واپڈا سب ڈویژن فتح پور کے نائب قاصد کی دھمکیاں ،چیئرمین ہائیڈرویونین کی حکام بالا کو نائب قاصد کے خلاف کا روائی کے لئے درخواست ،تفصیل کے مطابق میپکو سب ڈویژن فتح پور میں تعینات نائب قاصد جلات خان پٹھان کو جب بھی کوئی کام کہا جاتا ہے تو وہ عملے اور سائلین کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتا ہے جس سے نہ صرف واپڈا کا عملہ بلکہ سائلین کو خوف کا شکار ہیں اور دفتر جانے سے کتراتے ہیں چیئرمین ہائیڈرویونین ذوالفقار بھڈوال نے حکام بالا کو نائب قاصد کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دے دی ہے جبکہ نائب قاصد جلات خان پٹھان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اگر کوئی کاروائی کی گئی توایک دن کے اندر اندر پورے دفتر کو خود کش حملے سے اڑوا دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فتح پور (نامہ نگار) نوجوان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں، پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی صلا حیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بہتر مواقع پیدا کئے ہیں، آئندہ بھی مسلم لیگ ن نوجوانوں کے لئے مزید پراگراموں کا اجراء کرے گی ، یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما محمد بوٹا شہزاد کے حکومت کی کارکردگی کے بارے میں لکھے گئے خط کے تحریری جواب میں کہی، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ ن کے ضلعی رہنما محمد بوٹا شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو حکومت کی شاندار کارکردگی کے حوالے مبارکباد کا لیٹر ارسال کیا تھا، جس کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری کر دہ تحریری جواب میںاچھی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ نوجوانوں کو با صلا حیت بنا کر ملک کو ترقی یا فتہ بنانا ہے ، اس لئے پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی صلا حیتیوں کو اجاگر کر نے کے لئے سکولوں کے طلبہ اور،یونین کونسلوں کی سطح کے نوجوانوں کو پنجاب لیول تک مواقع فراہم کئے اور نوجوانوں نے اپنی صلا حیتیوں کو اجاگر کر کے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ، نوجوان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں، اور آئندہ بھی نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے مزید مواقع پیدا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نامہ نگار) وارڈ نمبر 6کے مکین 13روز سے بجلی سے محروم، اپنی مدد آپ کے تحت لگنے والا ٹرانسفارمر 13روز میں تیسری بار جل گیا ، اہل محلہ کا شدید احتجاج، سیاسی طور پر وارڈ کے مکینوں کے ساتھ زیادتی ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں ، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 6کے مکینوں پر رمضان المبارک کا مہینہ واپڈ ا حکام کی عدم دلچسپی کے باعث بھاری پڑ رہا ہے ، 13روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر کو مرمت کرانے کے لئے رقم فراہم کی ، مرمت کے بعد چند گھنٹوں کے بعد ٹرانسفارمر جل جاتا ہے اور اس دوران تیسری مرتبہ ٹرانسفارمر مرمت ہو کر جل گیا ، جس کی وجہ سے وارڈ کے مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں، اہل محلہ کے لوگوں نے بتایا کہ سیاسی طور پر وارڈ نمبر 6کے مکینوں کو سزا دی جارہی ہے ، اس وار ڈ سے الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے مقابلے میں دیگر جماعتوں کو زیادہ ووٹ ملے تھے ، اس وجہ سے وارڈ کے مکینوں کو سیاسی طور پر بھی سزا دی جار ہی ہے۔