فتح پور (نمائندہ خصوصی) لازوال قربا نیوں کے طفیل حاصل ہو نے والے مادر وطن کے استحکام ،سلامتی اور حفاظت کیلئے ہر وقت تن ،من ،دھن قربان کر دینے کا عزم اور جذبہ رکھتے ہیں، سانحہ کوئٹہ بزدلانہ کاروا ئی ہے مگردشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہم تر نوالہ ہر گز نہیں ہیں،ہماری مسلح افواج کی بقائے وطن کیلئے قربا نیاں قابل فخر ہیں،وطن عزیز کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہو نگی اور انشا ء اللہ پا کستان تا قیا مت قائم و دائم رہے گا،ان خیالات کا اظہار دفتر میونسپل کمیٹی فتح پور میں بسلسلہ یوم آزادی منعقدہ ایک سادہ تقریب میں معروف سیا سی،سماجی و کاروباری شخصیت رانا اعجاز سہیل،جنرل کو نسلر رانا غلام مصطفی با بو، ایس ایچ او فتح پور انسپکٹر وسیم لغاری، سید الطاف شاہ،چیف آفیسر چو ہدری جعفر و دیگر نے کیا،قبل ازیں رانا اعجاز سہیل،رانا غلام مصطفی بابو، ایس ایچ او،چیف آفیسر و دیگر نے پرچم کشا ئی کی اور سبز ہلا لی پرچم لہرا کر جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا،تقریب میں چو ہدری لیا قت گجر ، چوہدری امجد،ملک سعید کھنڈ، ملک صوبہ کھرل،بھا ئی انوار،چوہدری خالد،عدنا ن خلیل،رفیق جالب،ظفر مغل،چوہدری عارف،انور علوی،مظہر شاہ،ریاض سواگ، غلام اکبر ،ملک اعجاز،مہر افضل،چوہدری رمضان،چوہدری کاظم،چا چا بشیر،شریف گجر و دیگر شریک تھے،ان شخصیات نے کہا کہ نئی نسل کو آزادی کی قدر و قیمت سے روشناس کرانا ازحد ضروری ہے اور یوم آزادی کے موقعہ پر با ہمی اختلافات بھلا کر متحد قوم بننے کا عہد کرنا چا ہئے،اس موقع پر مٹھا ئی بھی تقسیم کی گئی اور شہدا ئے کوئٹہ کے درجات کی بلندی،لواحقین کو صبر جمیل ،ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی)دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی مملکت اور کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنیوالے ارض پاک کی ترقی،خوشحالی،استحکام اور سلامتی کیلئے پوری پاکستانی قوم پر بھا ری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں،ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزاد وطن لیکر دیا،اسے مستحکم بنانا اور قائم و دائم رکھنا ہمارا فرض ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ممبر امن کمیٹی،سیا سی،سماجی رہنما و تاجر لیڈر رانا اعجاز سہیل نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈیرہ ملک غلام حسین کھرل فتح پور میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطا ب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر ملک صدیق اکبر کھرل ایڈووکیٹ، چوہدری محمد بوٹا،سید الطاف شاہ،چوہدری امجد،عدنا ن خلیل،خالد محمود پا شا،مہر حسنین شفیق ،فہد رانا، اسد رانا، امر رانا و دیگر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے دیگر شخصیات کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی مغفرت اور ملکی سلامتی کی دعا بھی کی گئی،اسکول کے بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے،ترانے،ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے،ننھے منے بچوں فہد اعجاز رانا،اسد اعجاز رانا اور امر اعجاز را نا نے بھی پر چم کشا ئی کی اور سبز ہلا لی پرچم لہرا کر یوم آزادی منا یا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی )بزرگ مسلم لیگی رہنما،سیاسی،سماجی و زمیندار شخصیت ملک محمد حسین کھو کھر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے،قل خوانی کل ہو گی۔مرحوم معروف بزنس مین ملک سعید کھو کھر اور یوتھ ونگ (ن) کے رہنما ملک اشرف کھو کھر کے والد اور سرائیکی ادیب وشا عرملک اے بی کھو کھر کے چچا تھے،مرحوم کی نماز جنازہ فتح پور کے نواحی علاقہ بستی ڈوگی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پیر سید زاہد شا ہ گیلانی آف پیر چھتر شریف نے پڑھا ئی۔نماز جنازہ میں سابق وزیر زراعت پنجاب ملک احمد علی اولکھ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، سا بق ایم پی ایز ملک عبد الشکور سواگ،را ئے صفدر عبا س بھٹی،سیا سی ،سماجی شخصیات رانا اعجاز سہیل،رانا غلام مصطفی با بو،سید خالد گیلا نی،سید عنایت شاہ بخاری، سید الطاف شاہ،ارشد اسلم سیہڑ،صا حبزادہ وسیم الحسن، چوہدری ارشد علوی،افضل علوی،ملک احمد خان اعوان، چوہدری ظفر گجر،جہا نزیب خان،یونس چیمہ،شاہد نیا زی،امیر گجر،رانا وکی،چوہدری نذر،محمد ذیشان،عدنا ن خلیل،محمد احمدسمیت اہل علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل مورخہ 16سولہ اگست بروز منگل ساڑھے نو بجے 9:30صبح بستی ڈوگی میں انکے ڈیرے پر ادا کی جائیگی۔ فتح پور (نمائندہ خصوصی )فتح پور کے سابق کونسلر چوہدری طالب حسین نمبر دار مرحوم کی قل خوانی آج ہو گی۔تفصیل کے مطابق فتح پور شہر (ضلع لیہ) کے بزرگ سیاستدان ، معروف سیاسی ،سماجی و زمیندار شخصیت،سابق کونسلر بلدیہ فتح پور چوہدری طالب حسین نمبر دار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج مورخہ 15پندرہ اگست بروز سوموار کو نوبجے 9صبح مسجد گلزار مدینہ میں ادا کی جا ئیگی۔ مرحوم کا شمار فتح پور شہر کے با نی کو نسلرز میں ہوتا تھا جن کا خاندان شہر کی بلدیاتی سیا ست کا بے تاج بادشاہ رہا،مرحوم خود کونسلر،انکے بھا ئی چوہدری سفیر احمد سابق چئیر مین بلدیہ فتح پور رہ چکے ہیں جبکہ انکے ایک بیٹے چوہدری اظہار احمد ایڈووکیٹ اب بھی میونسپل کمیٹی فتح پور کے وارڈ نمبر چھ6سے نو منتخب کو نسلر ہیں۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد ،نوجوانوں اور عوام کا جوش وخروش، تفصیل کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے ریلی کا انعقاد زیر قیادت نوجوان رہنما چوہدری اسد حمید نے کیا ، ریلی کے موقع پر شرکاء نے قومی پرچم تھامے رکھے اور فضا قومی نعروں سے گونجتی رہی ، اس موقع پر نوجوان رہنما چوہدری اسد حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر آزاد اسلامی ملک حاصل کیا ، ہم اس یوم آزادی کے دن کو جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ منائیں اور اس بات کا عہد کریں کہ ہم نے اس ملک کی حفاظت کرنی ہے ، اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالنی ہیں، انہوں نے کہا کہ جو قوم آزادی لینا جانتی ہیں،وہ اپنی آزادی کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں، دہشت گردوں کو دنیا و آخرت میں سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ قوم کی اصل خوشی اس وقت ہو گی جب ملک میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو گا ، اس کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
فتح پور (نمائندہ خصوصی) فتح پور میں پہلی مرتبہ پاکستان کے قومی جھنڈا کا رول ماڈل بنایا گیا ، جس کو شہریوں کی کثیر تعداد نے سراہا ، تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما چوہدری اسد حمید نے اپنی شاپس کے سامنے پاکستان کے قومی جھنڈا کا رول ماڈل اپنے ہاتھوں سے بنایا ، اس کو دیکھنے کے لئے فتح پور اور گردنواح کے لوگوں کی کثیر تعداد دیکھنے کے لئے پہنچ گئی ، شہری ، نوجوان اس رول ماڈل کے سامنے اپنی تصاویر اور سیلفیاں بھی بنواتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور(نمائندہ خصوصی)نا معلو م مسلح افرا د گن پوا ئنٹ پر مکینو ں کو لو ٹ کر فرا ر ،15رو ز گزرنے کے با وجو د مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔ذوالفقا ر علی سکنہ وارڈ نمبر 6فتح پورنے بتا یا کہ گزشتہ دنو ں اس کی بیوی اپنی بہن اور بچو ں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ درمیا نی شب تین نا معلو م مسلح افرا د ہمسا یو ں کی دیوا رپھلا نگ کر اندر دا خل ہو گئے اور گن پوا ئینٹ پر الما ریو ں کی چا بیاں لے لیںاور اہل خا نہ کو کمرے میں بند کردیا ۔اورمسلح افرا د گھر سے 7تو لہ طلا ئی زیورات ،ڈیڑھ رو پے نقدی ،کیمرہ ،مو با ئل ،سا ئیکل اور دیگر قیمتی سا مان لو ٹ کر فرار ہو گئے ۔انہو ں نے کہا کہ 15رو ز گزرنے کے با وجو د نا معلو م افرادکے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ۔پو لیس کی جا نب سے ملزما ن کی تلا ش جا ر ی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور(نمائندہ خصوصی)مو چی نے طیش میں آکر نو جوا ن کا سر پھا ڑ دیا ۔تفصیل کے مطا بق گزشتہ رو ز نوا حی اڈا چک نمبر 98/MLپر سرور مو چی کے بیٹے اور مقا می نو جوا ن کے درمیا ن تلخ کلا می ہو گئی جس پر مو چی نے طیش میں آکر ہتھو ڑی کے وا ر سے اسکا سر پھا ڑ دیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا ،زخمی کو طبی امدا د کیلئے نزدیکی ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور(نمائندہ خصوصی)پا کستا ن تحریک انصا ف یو تھ ونگ نو منتخب عہدیدا رو ں کا چنا ئو ،نو ٹیفکیشن جا ری۔ تفصیل کے مطا بق گزشتہ رو ز پاکستا ن تحریک انصا ف یو تھ ونگ کے زیر اہتما م اجلا س منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر یو تھ ونگ شمس خا ن نیا زی اور ضلعی جنرل سیکرٹری شیرا ز خا ن نیا زی نے صدا ر ت کی ۔اجلا س میں شمس خا ن نیا زی ،شیرا ز خا ن نیا زی اور خیا ل خا ن نے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نوجوا ن پاکستا ن اور تحریک انصا ف کا اثا ثہ ہیں۔
نو جوا نو ں کی بدو لت ہی ملک کو معا شی و معا شرتی بحرا نوں سے نکا ل کر دم لیں گے ۔آج کا نوجوا ن کرپٹ سیا ستدا نو ں کے خلا ف بیدا ر ہو چکا ہے اور نوجوا ن اپنے قا ئد عمرا ن خا ن کی قیا دت میں ایک نئی تا ریخ رقم کریں گے۔اجلا س میں خیا ل خا ن کوصدر ،بلا ل حسین سینیئر نا ئب صدر ،سو شل میڈیا ہیڈ عمر فا رو ق ،زا ہد حسین نا ئب صدر ،افضل گو جر کو نا ئب صدر ،فیا ض جگ ،نیا ز خا ن ،رمضا ن ،عا رف نیا زی ،فیصل جا وید اور فہد حسین کو منتخب کیا گیا اور نو ٹیفکیشن تقسیم کیے گئے ۔اس مو قع پرکا ر کنو ں کی کثیر تعدا د موجو د تھی ،نو منتخب عہدیدارو ں کو مبا رکبا د بھی دی گئی۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی ) کماد کی فصل میں عورت کی مشکوک حرکات کی نشاندہی ،بچوں کو اغواء یا کوئی افواہ، واقع کی اطلاع پر پولیس اور سینکڑوں افراد موقع پر پہنچ گئے ، پولیس چھ گھنٹے سے زائد کے آپریشن کے دوران موقع سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے ، تفصیل کے مطابق مقامی افراد کے مطابق فتح پور کے نواح دربار عالیہ پیر چھتر شریف کے قریب سڑک سے ایک قلفی فروش گزر رہا تھا اس نے بتایاکہ کماد کی فصل کے اندر ایک برقعہ پوش خاتو ن نے سو روپے کی قلفیاں مانگی ، قلفی فروش نے خوفزدہ ہو کر دینے سے انکار کر دیا او راس برقع پوش خاتون نے سنگین نتائج کی دھکمی دی ، جس پر بو کھلا کر قلفی فروش نے شور واویلہ پر دیا ، جس پر برقعہ پوش خاتون کماد کی فصل میں غائب ہو گئی ،جس پر اہل علاقہ اور پولیس تھانہ فتح پور موقع پر پہنچ گئی اور چھ گھنٹے سے زائد محیط وقت پر آپریشن کیا ،تاہم کماد کی فصل میں کوئی شواہد نہ ملے اور نہ ہی اہل علاقہ نے کسی خاتون کو وہاں سے گزرتے دیکھا ، اس سلسلہ میں مقامی افراد نے بھی اس واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا ، علاقہ میں بچوں کو اغواء کئے جانے کے بعد کماد کی فصل میں چھپ جانے کے واقعہ نے ہزاروں افراد کو پریشان کر دیا اور پورا شہر موقع پر صورتحال دیکھنے کے لئے پہنچ گیا ،گزشتہ سے پیوستہ روز اڈا 98 ایم ایل سے لالہ زار روڑ نزد چک نمبر 101 ایم ایل کے قریب بھی ایک سفید رنگ کی گاڑی سے عورت اتر کی قریبی فصل میں گئی اور گاڑی موقع سے چلے گئی ، ، جس پر شک کی بنیاد پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی چکوک میں بچوں کے مبینہ اغواء کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں اور قریبی چکوک کی مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام کو خبر دار کیا جاتا رہا اور علاقہ کے لوگوں نے رات بھر جاگ کر گزاری ، ادھر بھی کسی بھی قسم کے شواہد نہیں ملے ، بچوں کے اغواء کئے جانے کے حوالے سے والدین ، بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ،اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچارہیں ،پولیس انتظامیہ ان مشکوک حرکات پر فوری طور پر ایکشن لے اور ان واقعات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔