فتح پور (نمائندہ خصوصی) فتح پور کے نواحی چکوک کے کاشتکار گزشتہ دو ماہ سے نہری پانی سے محروم، آئندہ بھی سالانہ نہری بندش پر پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو گی ، نہری پانی کی فراہمی نہ ہونے سے ٹیوب ویل کے پانی کے ذریعے فصلوں کو کاشت کرنے پر مجبور ، محکمہ انہار کے افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطا لبہ ،مقامی کاشتکاروں کا احتجاج، تفصیل کے مطابق داسو مائنر کی نہر سے منسلک چکوک چک نمبر 298 ٹی ڈی اے، 299 ٹی ڈی اے، 300ٹی ڈی اے، 311 ٹی ڈی اے، 312 ٹی ڈی اے، 319 ٹی ڈی اے، 322 ٹی ڈی اے، 323 ٹی ڈی اے، 324 ٹی ڈی اے، 325ٹی ڈی اے اور 328ٹی ڈی اے کے کاشتکاروں نے یوسی اولکھ تھل کلاں کے وائس چیئر مین چوہدری نذر حسین جٹ کی زیر قیاد ت میں داسو نہر پر احتجاج کیا ، اس موقع پر چوہدری نذر حسین نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے وارہ بندی کے نام پر ان چکوک کے لوگوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی ، اور آئندہ سالانہ نہروں کی صفائی کے حوالے سے بھی مقامی کاشتکار نہری پانی سے محروم رہیں گے، گندم کی فصلوں کی بیجائی کے لئے دیگر ذرائع سے پانی کی دستیابی کو ممکن بنا کر فصلوں کو سیراب کیا جا رہا ہے ، جس سے کاشتکاروں کو فصلوں کی بیجائی پر اضافی اخراجات پڑ رہے ہیں، جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ، دیگر لوگوں نے بتایا کہ محکمہ انہار کا عملہ کاشتکاروں کا استحصال کر رہا ہے ،حکومت کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے بلندو بانگ دعوے تو کر رہی ہے ، لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ، اگر ہمیں انصاف کی فراہمی ممکن نہ ہوئی تو محکمہ انہار عملہ کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے،اس موقع پر عبدالمالک،محمد بوٹا ، محمد لطیف ، عبدالجبار، فخر اما م شاہ، مجید کرامت ، حاجی ہدایت، افتخار بھنگو، محمد علی ، ریاض ، محمد بخش، فریاد رضا ، چوہدری نذیرسمیت دیگر کاشتکا ر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی کا ضامن ہیں، ان کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ، جنر ل راحیل شریف کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نئے آرمی چیف بھی ملک کے دفاع کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے، ان خیالا ت کا اظہار حلقہ 263پی پی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئوں ملک بلال کھوکھر ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری یوتھ ونگ (ن) ، ملک نیاز اولکھ سابق امیدوار برائے یوسی شاہ پور ، ملک الطاف اولکھ ، ریاض حسین اولکھ، ملک فاروق کھو کھر، ملک عباس کھو کھر، قیصر کھو کھر، ملک الیاس سہو نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے رہنمائوں کا مقصد پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود ہے ، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی پالیسیوں سے ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے ، جس پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے نامزد آرمی چیف بھی ملکی مفاد اور امن و امان کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو منہ توڑ جواب دیں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائی وے کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے بعد تجاوزات مافیا پھر قابض ہو گیا ، قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، تفصیل کے مطابق گزشتہ دو روز سے محکمہ ہائی وے نے ایم ایم روڑ ، کروڑ روڑ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ، اس دوران دکانوں کے آگے تھڑوں کو ختم کر کے ان کو محدود جگہ تک محدود کر دیا ، جب کہ دیگر افراد نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی دکانیں ہائے وے کی اراضی پر پھر سے سجا لیا ہے ، جس سے تجاوزات کا سلسلہ پھر آ ہستہ آہستہ ہونا شروع ہو گیا ، جس پر شہریوں نے ان تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) پاکستانی افواج ملک دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتی ہے ، آرمی چیف کا انتخاب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا مثبت فیصلہ ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل لیہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نو منتخب اقلیتی ممبر ڈاکٹر شہزاد گل نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملک دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتی ہے ، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا تقر ر خوش آئند فیصلہ ہے ، نئے آرمی چیف بھی جنر ل راحیل شریف کی طرح پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور ملک دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، اور ملک میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔