لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانےکی درخواست دائرکی ہے۔
جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ درخواستوں پر سماعت کو سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ صدارتی ریفرنس کے متن کو افشا کر کے میڈیا پر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، میڈیا پر پروپیگنڈا ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے سے پہلےکیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کرسکتا، نظرثانی درخواستوں میں شامل فریقین کی میڈیا پرگرفت ہے لہٰذا سماعت براہِ راست دکھائی جائے۔