ممبئی (جیوڈیسک) فلم ’’سربجیت‘‘میں ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونے والی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنے سسر لیجنڈ امیتابھ بچن کی کامیابیوں پر نازاں ہیں۔
ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ جی کا کیریئر ان گنت کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے انھوں نے کہا کہ حال ہی میں انھیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا جاناہم سب کے لیے بہت خوشی کی بات ہے 73 سال کی عمر میں پوری انرجی کے ساتھ کام کرتے امیتابھ جی نوجوان ایکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے قابل فخر بات ہے کہ امیتابھ بچن جی کی پرفارمنس ہمیشہ لاجواب رہی ہے۔