بنوں میں دو سگے بھائیوں کا پی ٹی آئی سے محبت رکھنے کی پاداش میں قتل، مشید خان کا اظہا ر تعزیت

Graves

Graves

بنوں ْ(اکرم باجوہ) ضلع بنوں کی تحصیل میتاخیل میں دو سگے بھائیوں کو یکے بعد دیگرے پی ٹی آئی سے محبت رکھنے کی پاداش میں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ مارچ 2013ء میں محمد نوید کو اُس وقت JUI کے غنڈوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر پی ٹی آئی کا جھنڈہ لگا رہا تھا۔ گذشتہ ہفتے بڑے بھائی محمد جاوید جو کہ پی ٹی آئی کا تحصیل صدر بھی تھا اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنا یا گیا جب وہ بازار سے گھر کی طرف آرہا تھا۔ ان دونوں بھائیوں کو یہ سزا پی ٹی آئی سے محبت رکھنے کی پاداش میں ملی۔ سالزبرگ آسٹریا کے کوارڈینیٹر مشید خان نے ہمراہ تحصیل صدر پی ٹی آئی اشتیاق قریشی تحصیل صدر پی ٹی آئی محمد عارف اور سید منیر آغا (جو کہ ان کا حلقہ انتخاب بھی ہے )سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور ان کی مالی مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انھوں نے اِس پر اظہار افسوس بھی کیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت یا پی ٹی آئی کے کسی اعلیٰ عہدہ دار نے سوگوار خاندان سے مالی مد د درکنار تعزیت کرنے کی بھی زہمت گوارہ نہ کی۔

اگر پارٹی کے رہنما ئوں کا رویہ یہی رہا اور ورکرز کو ناراض کرتے رہے تو ورکرز میں بد دلی پھیلنے کا اندیشہ ہے جس میں پارٹی کی مقبولیت میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جیسے قربانی دینے والے ورکرز پی ٹی آئی کے پاس ہیں ایسے ورکرز کسی دوسری پارٹی کے پاس نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے اِن شہیدوں نے اپنے پیچھے دو بیوائیں اور دس بچے چھوڑے ہیں جن کے سر پر ہاتھ رکھنے والا کوئی نہیں اور بوڑھے دادا میں اِتنی سکت نہیں جواِن کی پرورش کر سکے۔ مشید خان نے ثا قب تسنیم کوارڈینیٹر دنمارک سے درخواست کی کہ اِس متاثرہ خاندان کے لیے مالی مددکی مہم چلائی جائے جس کو ثاقب تسنیم نے بڑی خوبصورتی سے روشناس کروایا۔

اور بھاری اکثریت میں لوگوں نے افسوس کا اظہا ر کیا اور مالی مدد فرمائی۔ پی ٹی آئی یورپین یونین کے تمام کوارڈینیٹرز نے خیبر پختونخواہ حکومت سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ بھی متاثرہ خاندان کی مالی مدد فرمائے۔