بالی وڈ (جیوڈیسک) شردھا کپور کا کہنا ہے کہ میں تو اسی وقت سے فلموں کی دیوانی ہو گئی تھی ،جب میں فلموں میں پاپا کو پٹتے دیکھتی۔
اور پھر انھیں ہیرو کو پیٹتے دیکھنا بھی کافی اچھا لگتا تھا۔ شکتی کپور کی بیٹی نے فلم عاشقی -2‘ میں اپنی اداکاری سے بہت مقبولیت حاصل کی اور اب اس کی نئی فلم ،ایک ویلن ریلیز ہوئی ہے۔
جس نے تین روز ہی میں 50 کروڑ روپے کا بزنس کر ڈالا ہے، جس پر اداکارہ بہت خوش ہے، اور خود کو قسمت کی دھنی قرار دیتی ہے۔ شردھا کپور نے اپنے بچپن کی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری سہیلیاں گھر آنے سے ڈرتی تھیں۔ انھیں میرے پاپا سے ڈر لگتا تھا۔
تب میں انھیں سمجھاتی کہ یہ کیا پاگل پن ہے، وہ صرف اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اصل زندگی میں ویسے نہیں ہیں۔ شردھا کے مطابق جب اس کی سہیلیاں اس کے والد سے ملیں تو ان کی ساری غلط فہمیاں دور ہوئیں اور وہ ان کی فین بن گئیں۔