مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کے کار خاص اکرم اور عامر میرے باپ کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے پولیس نے ملزمان کو سرکاری مہمان بنا رکھا ہے،ہر تفتیش میں ملزمان کے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مقتول محمد اقبال کے بیٹے تنویر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد حسین،شوکت علی، فتح محمد اور ایک نا معلوم شخص نے میرے والد کو گھر سے بلوا کر وہیگل میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد للیانی ہسپتال میں لیکر آ گئے کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔
جسے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا، جسے ملزمان جزل ہسپتال میں لا وارث کہہ کر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس کی درخواست ہم نے تھانہ مصطفی آباد میں دی ،لیکن پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کے کار خاص اکرم کی وجہ سے ملزمان کونہ تو گرفتار کیا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا، میرا باپ چھ روز تک موت و حیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کے کار خاص اکرم اور عامر کی مداخلت کی وجہ سے پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا، اکرم نے ہی ملزمان کی ضمانتیں کروائی، بعد ازاں ضمانتیں کینسل کروا کر پولیس کو پیش کروایا، اکرم ہر جگہ مجھے پریشان کر رہا ہے، ہسپتال میں جا کر بھی مجھ پر صلح کیلئے دبائو ڈالتا رہا ہے، اب جب ملزمان پیش ہو گئے ہیں تو پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سیاسی پشت پنائی کی وجہ سے انہیں مہمانوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔
ان کو موبائل استعمال کرنے کی بھی آزادی حاصل ہے، دوران تفتیش ہر دن ملزمان کے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں، قتل میں ملوث ایک معذور ملزم عابد سے اقرار کروایا جا رہا ہے کہ میں نے اکیلے قتل کیا ہے، جبکہ میرے والد کو اکیلا شخص قتل نہیں کر سکتا،پولیس نے ہسپتال میں میرے والد سے بیان لیا تھا بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ہم نے تو صرف زبانی بیان لیا تھا وہ تحریر طور پر ہمارے پاس نہیں ہے، مطالبہ کرنے کے باوجود پولیس نے آج تک ہمیں پوسٹمارٹم رپورٹ نہیں دی، ملزمان سے آلہ قتل بر آمد نہیں کیا، قتل میں ملوث چوتھے شخص کا تا حال علم نہیں ہو رہا، مذکورہ افراد نے میرے والد کو کس وجہ سے قتل کیا آج تک وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اگر پولیس ملزمان سے سیاسی پریشر کو مسترد کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کرے تو چند گھنٹوں میں ہی ملزمان تمام حقائق بتا دیں گے، ہم آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا کامشہور تاجر ملک رمضان انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا کے معروف تاجر ملک رمضان انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی، امیدوار برائے چیئرمین چوہدری الیاس خاں، امیدوار برائے جزل کونسلر ملک صادق، ملک حنیف پنجاب پولیس لاہور، جمشید عالم ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔