بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کے لئے رضامندی ظاہر کر دی، کہتی ہیں کہ خواہش ہے کہ پاپا کی طرح لو میرج ہو۔ دبنگ گرل سوناکشی سہنا نے ذرائع کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاپا کی لو میرج ہوئی ہے۔
لہذا لو میرج سے انھیں بھی روکا نہیں جائے گا۔ اپنے پسندیدہ گانے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ گانا تیرے مست مست دونین ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلمان خان کیساتھ فیملی کے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ سلمان خان دبنگ کا اسکرپٹ خود گھر لے کر آئے جو پسند آیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں اور جب بھی موقع ملا تو ضرور آئیں گی۔