سوات (جیوڈیسک) دریائے سوات میں ڈوب جانے والی سات سالہ بچی مسکان کو چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی تلاش نہیں کیا جا سکا۔ مینگورہ بائی پاس کے قریب دریائے سوات میں ابراہیم نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر کے لیے آئے تھے کہ اس دوران ابراہیم پاں پھسلنے کے باعث دریائے سوات میں جاگرا۔
اپنے والد ابراہیم کو بچانے کے لیے اس کی سات سالہ بیٹی مسکان نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے ابراہیم کو تو بچالیا لیکن اس کی کمسن بیٹی مسکان چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال لاپتہ ہے ۔ دریائے سوات میں پانی کے بہا میں تیزی کے باعث مقامی افراد کو بچی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔