قصور: 5 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، اسپتال منتقل

kasoor

kasoor

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے بعد قصور میں بھی پانچ سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، معصوم بچی کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ قصور کے شہباز روڈ پر کچی آبادی کے رہائشی کی پانچ سالہ بیٹی شام کو گلی سے غائب ہو گئی تو لواحقین نے تلاش شروع کر دی اور مساجد میں اعلان کرائے۔

آخر کار معصوم بچی زخمی حالت میں کوڑے کے ڈھیر سے مل گئی جسے کسی نے اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مظلوم بچی کا باپ ایک نجی اسکول میں چوکیدار ہے۔