قصور (جیوڈیسک) قصور کے نواحی گاوں میں محنت کش نے غربت اور گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی اور3 بیٹیوں کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوں مان میں محنت کش امجد عرف لکی نے غربت اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
بعد میں خود کو گولی مار زندگی کا خاتمہ کر لیا، بیٹیوں کی عمر 6 سال، 8 سال اور12سال تھی۔ پولیس کے مطابق محنت کش کا ایک 3 سالہ بیٹا بچ گیا ہے جسے باپ نے واردات سے پہلے ہمسائے کے گھر بھیج دیا تھا۔