قصور کی خبریں 14.07.2013

سبسڈی دیکر پنجاب بھر میں 350 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں
قصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردونوش پر 4 ارب کی سبسڈی دیکر پنجاب بھر میں 350سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہری اپنی روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر خرید سکیں ضلعی انتظامیہ قصور سستے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیزوں کا معیار اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او قصور کے کمیٹی روم میں افسران اور منتخب عوامی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب اور سستے رمضان بازاروں کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی رمضان بازار و ایم پی اے انیس قریشی ایم این اے ملک رشید احمد خاں ایم پی ایز حاجی نعیم صفدر انصاری یعقوب ندیم سیٹھی ملک محمد احمد خاں ملک احمد سعید خاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور عامر عقیق خاں ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ڈی او انٹر پرائزز عبدالقدوس طور ‘ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد اسسٹنٹ کمشنرز قصور پتوکی چونیاں کوٹرا دھاکشن (ن) لیگی رہنما افضال حسین زین اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 13سستے رمضان بازاراور56فیئر شاپس قائم کی گئی ہیں جہاں پر شہریوں کو سبسڈائز اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے 31افطار دسترخوان بنائے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کو روزانہ سحری و افطاری کروائی جاتی ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ریلوے اسٹیشن قصور اور مصطفی آباد میں قائم کیے جانے والے سستے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو متحارب گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجہ مین ایک یاک پارٹی کے دو افراد جان بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے
قصور ( حافظ جاویدالرحمن سے ) چونیاں کے نواح بھیمکے چاڑ کے کے نزدیک روڑی کے تنازعہ پر دو متحارب گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجہ مین ایک یاک پارٹی کے دو افراد جان بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق صادق ولد واصل اور صادق ولد غلام محمد کے مابین گائوں میں روڑی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں پارٹیوں کے مابین توتکار ہو گئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں آمنے سامنے ہونیوالی فائرنگ سے دونوں گروپوں کے صادق ولد غلام محمد، اور صادق ولد واصل کابیٹا محمد امین جان بحق ہو گئے جبکہ صادق ولد غلام محمد کے دو قریبی عزیز مرتضیٰ اور ریاض اور صادق ولد واصل شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا گیا ہے پولیس تھانہ چونیاں مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عیدے شاہ روڈ مشتاق کالونی میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا
قصور ( حافظ جاویدالرحمن سے ) عیدے شاہ روڈ مشتاق کالونی میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق معراج دین کا اپنے اہل خانہ سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز اس کی گھر والوں سے دوبارہ تو تکار ہو گئی اور اس نے دھمکی دی کہ دو گھنٹے کے بعد میر امنہ نہیں دیکھ پائو گے چنانچہ معراج دین اپنے مکان کی بالائی چھت پر جا کر گلے میں پھند لیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا تھانہ صدر قصور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے
نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور واپڈا لیسکو والوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے احکامت کی دھجیاں بکھیر دیں
قصور ( رپورٹ حافظ جاویدالرحمن ) قصور واپڈا لیسکو والوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے احکامت کی دھجیاں بکھیر دیں قصور کے اکثر علاقوں میں سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش سے لوگ ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے سے محروم رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے احکامات سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو روزہ رکھنے اور افطاری کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اس کے برعکس واپڈا قصور نے اپنا وطیرہ بدستور قائم رکھا ہوا ہے ہر ایک گھنٹہ کے بعد دو دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا ان پر واجب ہو چکا ہے اس کیلئے چاہے کوئی رحمتِ خداوندی سے محروم رہے یا نہ رہے انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے سارا سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی سے پہلے ہی کاروبار زندگی متاثر ہونے کے ساتھ گھروں میں بجلی کی اشیاء فریج ،اے سی ،ٹی وی، اور دیگر الیکٹرونکس کا سامان جل چکے ہیں۔ عوام روئیں تو کس کے آگے کیونکہ واپڈا کا یہ معمول کسی حکومتی ادارے یا ذمہ داروں کے لئے روزانہ کی بات ہے لوڈ شیڈنگ سے فیکٹریاں پاور لومز ،ٹینریز، اور دیگر چھوٹے کاروباری مراکز بند ہو نے کی وجہ سے لوگ بھوک اور تنگ دستی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے احکامات کے باوجود واپڈا کے اعلیٰ عہدیداران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی قصور کے مکینوں کو اپنے قائدین سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن واپڈا کے اس غیر قانونی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام اور قائدین میں دوری پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے اور واپڈا کے اس منفی رویہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے عوام کو سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام سڑکوں پر آ کر حکومت کے خلاف زہر اگل سکیں وزیر
اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر پانی و بجلی کو فوری طور پر لیسکو حکام کے اس منفی رویہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے اوقات مقرر کر کے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موبائل فون ،موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے
قصور ( حافظ جاویدالرحمن سے ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی راہزنی ،چوری ،کی متعدد وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے نواح چاہ کھوکھراں والا میں علی حسن کے گھر داخل ہونیوالے 12 نقاب پوش ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے طلائی زیورات،قیمتی سامان موبائل فون، اور نقدی رقم لوٹ کر لے گئے کنگن پور کے نواح گھارا پل کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر لیاقت علی کو روک کر نقدی رقم، موبائل فون چھین لیا، پرانی منڈی پتو کی می شعبان علی کے جنرل سٹور میں داخل ہونیوالے ڈاکو نقدی رقم اور دو موبائل فون دیگر سامان چھین کر لے گئے ،اولکھ کے قریب ایثار احمد کو ڈاکوئوں نے روک کر نقدی رقم اور موبائل فون سے محروم کر دیا ،لاہور قصور روڈ بھلو سٹاپ کے قریب شرافت علی سے ڈاکو نقدی رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، اسی طرح رضوان احمد نے پولیس کو اطلاع دی کہ کھڈیاں میں پیر جماعت علی شاہ کے ڈیرہ میں داخل ہونیوالے ڈاکو طلائی زیورات، موبائل فون، نقدی رقم چھین کر لے گئے، نشاط ملز چونیاں کے قریب راہ گیر مشہود اختر کے مطابق ڈاکوئوں نے مل سے ڈٰوٹی کر کے گھری جانب جانے والے مزدوروں سے نقدی رقم، اور موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے الہٰ آباد کے قریب ذیشان احمد کی دوکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔