قصور: ڈاکوں کیخلاف آپریشن، 4 شہری بازیاب، ڈاکو فرار

Kasoor

Kasoor

قصور میں ڈاکوں نے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو یرغمال بنا لیا جنہیں پولیس نے آپریشن کے بعد بازیاب کرایا۔ قصور میں گلبرگ کالونی کے قریب ڈاکوں اور پولیس کے درمیان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکو 2 عورتوں سمیت 4 شہریوں کو یرغمال بنا کر ایک باغ چھپ گئے جس پر پولیس نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے بعد یرغمال افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ لیکن ڈاکو پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔